جوہرٹاؤن کاریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ،رپورٹنگ شروع نہ ہوسکی

جوہرٹاؤن کاریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ،رپورٹنگ شروع نہ ہوسکی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جوہر ٹاؤن سکیم کے ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہونے کے باوجود آن لائن رپورٹنگ شروع نہ ہوسکی، ایل ڈی اے نے دو ہفتے قبل جوہر ٹاؤن کی پراسیسنگ چار روز کیلئے بند رکھی۔۔۔

 27 نومبر کو جوہر ٹاؤن کا ریکارڈ لائیو کرنے کا اعلان کر دیا گیا، گزشتہ آٹھ روز میں جوہر ٹاؤن کی فائلوں کی پراسیسنگ جزوی طور پر بند ہے ، جوہر ٹاؤن ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اور شفٹنگ سے عوام کو فائدہ نہ پہنچ سکا، 27 نومبر سے پانچ دسمبر تک آنیوالی درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا، ایل ڈی اے کے پاس ہاؤسنگ سیون سے متعلق التواکا شکار درخواستوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، التوا کی شکار درخواستوں کی تعداد 328 ہوگئی، جوہر ٹاؤن سے متعلق 25 ٹرانسفر سیٹ جمع ہوئے ، صرف دو کی شناخت ہوسکی، ایل آر ایم ایس کی 84 درخواستیں اور بی پی آر(بزنس پراسیس) کی 244 درخواستیں التوا کا شکار ہیں، ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہونے کے باوجود این او سی، پی ٹی ایم، بلڈنگ پیریڈ، ٹرانسفر آف پلاٹ رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں