امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)امریکن قونصل جنرل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے امریکن قونصل جنرل کا استقبال کیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کرسٹن کے ہاکنز کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بریفنگ دی۔ انہوں نے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ امریکن قونصل جنرل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ وہ بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے حال احوال دریافت کیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔