برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ سگنل فری شاہراہ بنانے کا فیصلہ
لاہور(شیخ زین العابدین)نگران پنجاب حکومت کا شہر کے وسط میں ایک اور انڈر پاس بنانے کا پلان، برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ تک سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، وائے جنکشن کے مقام پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کا وسط لاہور میں ایک اور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے شہر کی ایک اور شاہراہ کو سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، ایل ڈی اے کا وائے جنکشن پر سگنل فری کی موک ایکسرسائز کامیاب رہی، موک ایکسرسائز کی کامیابی کی بنا پر وائے جنکشن پر میگا پراجیکٹ بنایا جائے گا، برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ اقبال ٹاؤن تک سڑک کو سگنل فری بنایا جائے گا، ایل ڈی اے نے سگنل فری فری کوریڈور کے لیے انڈر پاس کی تجویز دے دی، برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ جاتے ہوئے وائے جنکشن پر انڈر پاس کی تجویز دی گئی، کیمپس پل پر گاڑیوں کو سگنل فری راستہ فراہم کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ یوٹرن بنایا جائے گا، سگنل فری کوریڈور کے دونوں اطراف میں فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی،ایل ڈی اے نے برکت مارکیٹ سگنل فری کوریڈور کیلئے دو ارب 50 کروڑ کا تخمینہ لگا لیا، برکت مارکیٹ سگنل فری کوریڈور کا منصوبہ سپلیمنٹری گرانٹ سے شروع کیا جائے گا، ایل ڈی اے نے رواں مالی سال میں مکمل فنڈز جاری کرنے کی استدعا کر دی۔