میو ہسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر کو دھمکی آمیز خط موصول

میو ہسپتال کے میڈیکو لیگل  آفیسر کو دھمکی آمیز خط موصول

لاہور(کرائم سیل)میو ہسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر کو دھمکی آمیز خط موصول، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر سمیت 3افراد کو شامل تفتیش کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے میو ہسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر عارف رشید کو ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھیج دیا،ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر جنرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر کی مہر لگی تھی پولیس نے پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر اور کلرک سمیت 3افراد کو شامل تفتیش کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں