جامعہ پنجاب اور کینیڈین یونیورسٹی میں معاہدہ

جامعہ پنجاب اور کینیڈین  یونیورسٹی میں معاہدہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور میموریل یونیورسٹی آف نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا کے مابین تعلیم اور تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلرآفس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ معاہدے کی دستاویزات پر صدرمیموریل یونیورسٹی ڈاکٹر نیل بوس اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے طلبا اور فیکلٹی کے تعلیمی تجربات کو تقویت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں