ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں خصوصی افراد کیلئے سنٹر قائم

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں  خصوصی افراد کیلئے سنٹر قائم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں خصوصی افراد کیلئے انڈی پینڈنٹ لیونگ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

سنٹر کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظہور حسین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وی سی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد خصوصی توجہ کے منتظر ہوتے ہیں ، ہمارافرض ہے کہ ان افراد کو ایسا ماحول فراہم کریں جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں