20سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ،زندگیوں کو خطرہ

 20سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ،زندگیوں کو خطرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شہر میں 20 سرکاری سکولوں کی عمارتوں کے مختلف حصے خستہ حال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عمارتوں کی فی الفور تعمیرومرمت نہ کی گئی تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیرو مرمت کیلئے ساڑھے 12 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے ۔ایجوکیشن اتھارٹی نے خستہ حال عمارتوں میں بچوں کو بٹھانے پر پہلے سے پابندی عائد کررکھی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو خستہ حال عمارتوں میں بٹھانے کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہوں کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا 125 ملین کے فنڈز فی الفور فراہم نہ کیے گئے تو خستہ حال عمارتیں گر سکتی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور ڈی سی لاہورکو درخواست لکھ دی،اس سے قبل بھی فنڈز کی فراہمی کیلئے کئی بار درخواست کی جاچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں