15 مرکزی شاہراہیں سگنل فری ،ٹریفک پھر بھی متاثر

 15 مرکزی شاہراہیں سگنل فری ،ٹریفک پھر بھی متاثر

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور میں اے کیٹگری کی 90 فیصد سے زائد سڑکیں سگنل فری بن گئیں، ٹریفک روانی پھر بھی سست روی کا شکار رہنا معمول بن گیا۔

لاہور کی مرکزی شاہراہوں میں سے صرف ایک سڑک پر ٹریفک سگنلز کے ذریعے ٹریفک کنٹرول کی جارہی ہے ۔نظریہ پاکستان روڈ، خیابان جناح، خیابان فردوسی، مولانا شوکت علی روڈ،کینال روڈ ٹھوکر سے شاہکام،سرکلر روڈ شیرانوالہ فلائی اوور کے بعد سگنل فری بن گیا، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنانے کے لیے کام جاری ہے ، جیل روڈ سگنل فری کوریڈور،پائن ایونیو سگنل فری، فیروز پور روڈ گجومتہ سے مزنگ پربھی ٹریفک سگنلز موجود نہیں، کینال روڈ ٹھوکر سے بی آر بی کینال،کریم بلاک سے کچا جیل روڈ،سرکلر روڈ سے شمالی لاہور ،راوی سے شاہدرہ تک سگنل فری بن چکے ہیں۔ دوسری جانب شہر لاہور میں ایک درجن سے زائد سگنل فری کوریڈور ہونے کے باوجود ٹریفک روانی سست روی کا شکار ہے ، ٹریفک انجینئرنگ اور انفورسمنٹ نہ ہونے کے سبب سگنل فری کوریڈورز پر بھی ٹریفک جام رہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں