تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی تجویز

تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر  ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی تجویز

لاہور(اے پی پی)سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر دینے کی تجویز پیش کی ہے۔۔۔

 جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا، آئی جی آفس پی آئی ٹی بی سے مل کر تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت دینے پر کام کر رہا ہے ، پولیس حکام کے مطابق تھانوں میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سے نہ صرف تھانوں کا خوف ختم ہو گا بلکہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی سہولت بھی انہیں گھروں کے قریب مل سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں