ہیلتھ یونیورسٹی :30 نئے فیکلٹی ممبرز کے تقرر کی منظوری

ہیلتھ یونیورسٹی :30 نئے فیکلٹی ممبرز کے تقرر کی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 55 واں اجلاس گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق کی صدارت میں ہوا جس میں اہم انتظامی اور مالیاتی امور کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے 57ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اور سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 30 نئے فیکلٹی ممبرز کے تقرر کی منظوری دیدی۔ یو ایچ ایس کے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے سینئر میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز کی چھ آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے سینڈیکیٹ کی سفارش پر امتحانی نظام میں اصلاحات کی منظوری دی۔ ان اصلاحات کے مطابق سالانہ امتحانات2024ء سے تمام یونیورسٹی امتحانات کے پریکٹیکلز میں انٹرنل ایگزامنرز ختم ہوجائیں گے۔ مزید برآں پروفیشنل امتحانات میں انٹرنل اسیسمنٹ 10 فیصد سے بڑھاکر 20فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔ طالب علم کو یونیورسٹی کے پروفیشنل امتحان میں بیٹھنے کیلئے ہر مضمون کی انٹرنل اسیسمنٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر لینا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں