ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری

 ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد  لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق ٹریفک پولیس نے صرف ایک روز میں 1 لاکھ 11ہزار شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جن میں سے لاہور کے شہریوں کو جاری کئے جانے والے 27ہزار لرنر لائسنس بھی شامل ہیں۔ لرنر ڈرائیونگ لائسنس پر عائد فیس کی شرح میں اضافے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بہت بڑی تعداد لائسنس بنوانے کے لئے مختلف مراکز پر موجود رہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں