24 گھنٹے میں 64 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

24 گھنٹے میں 64 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور 31، راولپنڈی 2، گوجرانوالہ 9، ملتان اور فیصل آباد میں 6، 6 شیخوپورہ میں 3 جبکہ قصور، اٹک، خانیوال، رحیم یار خان، خوشاب، راجن پور اور لیہ میں ڈینگی کا ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 48 مریض زیر علاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں