ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض:علما کرام

ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض:علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرکلمہ گو مسلمان پر فرض ہے۔

منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے ،جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی۔ منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد عثمانیہ بلال گنج میں تحفظ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع کی صدارت مجلس لاہور کے نائب امیر پیررضوان نفیس نے کی۔علما کرام نے کہا قادیانیت اسلام کا فرقہ نہیں بلکہ یہ ایک فتنہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر ختم نبوت کے عظیم محل میں نقب لگانے کی کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں