خراب کارکردگی والے سی ای اوز ہیلتھ بدلنے کی ہدایت

خراب کارکردگی والے سی ای اوز ہیلتھ بدلنے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے پنجاب کے 36اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ علی جان خان نے کہا کہ محکمہ صحت کی تمام گاڑیوں میں یکم جنوری تک ٹریکر لگوا لئے جائیں۔وزیر پرائمری صحت نے ہدایت کی کہ خراب کارکردگی والے چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کو تبدیل کر دیا جائے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ماتحت ڈاکٹر کام نہیں کرتا تو ذمہ دار سی او ای او ہیلتھ ہوگا۔ اچھی کارکردگی پر انعام، بری کارکردگی والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے ۔وزیر اعلیٰ تمام وسائل مہیا کر رہے ہیں۔ کام نہ کرنے والے افسروں اور ڈاکٹروں کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں