6اہم چوکوں کیلئے یوٹرنز بنانے پر کام شروع کرنیکی ہدایت

 6اہم چوکوں کیلئے یوٹرنز بنانے پر کام شروع کرنیکی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر میں ٹریفک روانی بہتر بنانے بارے اجلاس ہوا، اہم چوکوں پر ٹریفک روانی بہتری کیلئے یو ٹرنز ڈیزائینز کا حتمی انتخاب کر لیا گیا ہے ۔

کمشنر نے شہر کے 6اہم چوکوں کیلئے یوٹرنز بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں،تمام یو ٹرنز پر ٹائم لائنز کیمطابق کام ہوگا، ڈیڈلائنز پر ختم کریں،گجومتہ چوک،نشتر کالونی چوک،قادر توپاش چوک ، ای  ایم ای چوک،جوڑے پل چوک،مولوی عبدالحق(کھوکھر چوک) پر کام شروع ہورہا ہے ۔نیسپاک نے برکت مارکیٹ چوک،گڑھی شاہو کے مجوزہ/آپشنل ڈیزائن پر بریفنگ دی۔شہر میں تجاوزات کے باعث ٹریفک روانی میں تعطل کو ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اجلاس میں شہر کے اہم پوائنٹس پر کمشنر آفس ڈیویلپمنٹ افسران ، ٹیپا،نیسپاک و ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ شملہ پہاڑی چوک میں ٹریفک پولیس ماک ایکسرسائز کررہی ہے ۔شہر کے اہم پوائنٹس پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے سے ایندھن اور شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں