ایف بی آر ملازمین کا گوشوارے نہ دینا تشویشناک :ٹیکس بار

 ایف بی آر ملازمین کا گوشوارے نہ دینا تشویشناک :ٹیکس بار

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اپنے 10ہزار سے زائد افسران و ملازمین کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانا تشویش کا باعث ہے۔

 پیچیدہ ٹیکس نظام کی وجہ سے چور راستے کھلے ہوئے ہیں ،صرف آمدن پر ٹیکس وصولی سے 20ہزار ارب روپے اکٹھے کیے جا سکتے ہیں ۔پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری اورنائب صدر عاشق علی رانا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایف بی آر کے ملازمین کی بڑی تعداد کا گوشوارے جمع نہ کرانا چراغ تلے اندھیرے کے مترادف ہے جس کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیکس کلچر فروغ ہی نہیں پا سکا جس کی بنیادی وجہ یہاں آنے والی حکومتوں اور ایف بی آر کی عدم دلچسپی ہے ۔ اداروں کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے ، ایک بار مؤثر سروے کر کے ٹیکس کیٹگریز بنائی جائیں اور لوگوں کو ٹیکس دینے کا پابند بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں