حکمران مہنگا ئی کنٹرول کے اقدامات کریں:متحدہ علما کونسل

حکمران مہنگا ئی کنٹرول کے اقدامات کریں:متحدہ علما کونسل

لاہور (سیاسی نمائندہ) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا حکمران مہنگا ئی کو کنٹرو ل کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں۔

بد قسمتی سے ملک تر قی کرنے کے بجائے مہنگا ئی اوربے روز گاری اوور سپیڈ سے تر قی کررہی ہیں، صبح و شام بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی نے عوام کو ذہنی مر یض بنا دیا، وزیر مشیر پروٹو کو ل انجائے کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہا مہنگا ئی اور بے روز گاری کے ستائے عوام پر بجلی ،گیس اور پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتو ں میں آ ئے روز اضا فہ کر کے غر یبوں کی غر بت کا مذا ق اڑایا جا رہاہے ، ایسا محسو س ہو رہاہے کہ ملک میں آ ئین اور قانون نام کی کو ئی چیز نہیں ہے ، اگر ملک میں یہی صور تحال رہی تو پاکستان کا مستقبل انتہائی خو فناک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں