عوام آنے والے انتخابات میں علما کو منتخب کریں :جے یو آئی

عوام آنے والے انتخابات میں علما کو منتخب کریں :جے یو آئی

لاہور (سیاسی نمائندہ )عقیدہ ختم کے تحفظ کے لئے کام ہر پاکستانی پر فرض ہے ، علما یہ فریضہ سرانجام دیتے آ رہے ہیں ،آج بھی اس میدان میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

 پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عقیدے کی جنگ علمائے کرام نے لڑی اور آنے والی اسمبلی میں بھی اس حوالے سے کردار علما ہی ادا کریں گے ،پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے چاروں اطراف سے دشمن سازشیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن علما اور عوام نے مل کر ایسی ہر سازش کو پہلے کی طرح ناکام بنایا ۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جا مع مسجد رحمت تلوار والی نیو انار کلی میں سالانہ تحفظ ختم نبوت و دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے دیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہاکہ ہسپتالوں کو بھی اسرائیل نے دہشت گردی نشانہ بنایا ۔دریں اثنا امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ 8فروری جے یو آئی کی فتح کا دن ثابت ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں