گنگا رام :بجلی بندش ،مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بند

گنگا رام :بجلی بندش ،مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بند

لاہور (سٹاف رپورٹر)مبینہ بدانتظامی کی وجہ سے لاہور کے سر گنگا رام ہسپتال میں دو گھنٹے سے زائد وقت تک بجلی بندش کے باعث مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بند ہوگئی۔

 تفصیلا ت کے مطابق لاہور کے بڑے ہسپتال سر گنگا رام میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ طبی مرکز میں جنریٹرز بھی کام نہیں کر رہے ہیں۔بجلی بند ہونے سے مریضوں کو دی جانے والی آکسیجن کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کے امراض سے متعلق وارڈ میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بھی مکمل طور پر بند ہوچکی ہے ۔بجلی کی بندش کے باعث ہسپتال میں نیفرالوجی وارڈ میں ڈائیلائسز مشینیں بھی بند ہیں، اس کے علاوہ مرکز صحت کی لفٹ سروس بھی معطل ہوگئی۔2 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود گنگارام ہسپتال کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں