6اہم چوکوں کیلئے یوٹرنز بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایات

 6اہم چوکوں کیلئے یوٹرنز بنانے پر  کام شروع کرنے کی ہدایات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال اور کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک روانی بہتر بنانے بارے اجلاس ہوا۔

کمشنر نے کہا اہم چوکوں پر ٹریفک روانی کی بہتری کیلئے یو ٹرنز کے ڈیزائنز کو حتمی شکل دیدی گئی۔ انہوں نے شہر کے 6اہم چوکوں کیلئے یوٹرنز بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ گجومتہ ، نشتر کالونی ، قادر توپاش ، ای ایم ای ، جوڑے پل اور مولوی عبدالحق(کھوکھر چوک) پر کام شروع ہورہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں