چنگ چی اور رکشوں کی فٹنس ،2 جنوری تک جرمانہ معاف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ چنگ چی اور رکشوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے 2 جنوری تک عائد جرمانہ سے استثنیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا بروقت فٹنس کروانے والوں کو لیٹ انسپیکشن میں چھوٹ دے دی گئی ہے جبکہ مقررہ مدت کے بعد جرمانہ شروع ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے رجسٹرڈ چنگ چی اور رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانے معاف کر دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ رکشہ مالکان کے لئے نادر موقع ہے کہ وہ بروقت فٹنس کروا کر جرمانے سے مستثنیٰ ہو جائیں اور اپنے تھری ویلرز کی فٹنس مقرر کردہ سٹیشن سے کروائیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے مزید کہا کہ اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی۔