ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے 17دسمبر کو انتخابات ، مہم عروج پر

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے 17دسمبر کو انتخابات ، مہم عروج پر

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ماڈل ٹا ؤن سوسائٹی کے صدر ، ا ے اورجے بلاک کی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کے لئے سترہ دسمبر کو ووٹنگ ہوگی ، باقی نشستوں پر ماڈل ٹاؤن گروپ پہلے ہی بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرچکاہے ، صدارتی امیدوار سیف الرحمن خان کاکہناہے کہ ماڈل ٹاؤن کے مسائل کو پہلے بھی حل کیا۔

اس کی بہتری کے لئے مزید منصوبے لارہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سترہ دسمبر کو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے صدر ،اے اورجے بلاک کی مینجمنٹ کمیٹی ممبران کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی، ووٹنگ صبح نوبجے سے چاربجے تک ہوگی ، سوسائٹی کے انتخابات میں حصہ لینے والے ماڈل ٹاؤن گروپ کا اے بلا ک میں استقبالیہ اجتماع منعقد ہوا، امیدوار ممبر مینجمنٹ کمیٹی اے بلاک فیض الرحمن اور علی امجد ملک کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں صدارتی امیدوار ماڈل ٹاؤن گروپ صاحبزادہ سیف الرحمن خان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں