الخدمت بنوقابل،لاہور میں پہلے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

الخدمت بنوقابل،لاہور میں  پہلے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

لاہور( نمائندہ دنیا )الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت لاہور میں پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ شہرِ لاہور کے لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائے گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے شہر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو آئی ٹی کی مہارت کی تربیت اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں