سبزیاں،پھل نرخنامے سے زائد پر فروخت

سبزیاں،پھل نرخنامے سے زائد پر فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر، این این آئی)شہر کی اوپن مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کے برعکس زائد قیمتوں پر فروخت ہوتے رہے ، دکانداروں کا کہنا تھا انتظامیہ کی جانب سے جو سرکاری نرخ نکالے جاتے ہیں اس قیمت پر سبزیاں اور پھل مرکزی منڈی میں بھی دستیاب نہیں، ٹرانسپورٹیشن اور دکانوں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

 حکومت منڈیوں میں قیمتیں کنٹرول کرے ، پرچون سطح پر قیمتیں از خود نیچے آ جائیں گی ۔سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 68 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 100سے 120 روپے فروخت کئے ۔پیاز درجہ اول170کے بجائے 190سے 200، ٹماٹر درجہ اول100کے بجائے 140سے 150، درجہ دوم90کے بجائے 120سے 130، لہسن دیسی405کے بجائے 540سے 550،لہسن چائنہ610کے بجائے 750سے 760،ادرک تھائی لینڈ410کے بجائے 500، انڈونیشیا 290کے بجائے 340سے 350،ادرک چائنہ600کے بجائے 700سے 720،کھیرا فارمی67کے بجائے 100،میتھی 100کے بجائے 140، بند گوبھی84کے بجائے 100سے 120،پھول گوبھی70کے بجائے 80سے 90، شلجم63کے بجائے 80، مٹر160کے بجائے 200سے 220، سبز مرچ درجہ اول110کے بجائے 150سے 160، لیموں چائنہ58،مونگرے 150کے بجائے 180،پالک دیسی58کے بجائے 70، مولی 25کے بجائے 30، گاجر دیسی65کے بجائے 80سے 100روپے کلو فروخت ہوئی۔سیب گاچہ اول205کے بجائے 320سے 300، درجہ دوم125کے بجائے 240سے 250، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول265کے بجائے 350سے 370، سیب سفید درجہ اول160کے بجائے 200، درجہ دوم85کے بجائے 100، امرود درجہ اول140کے بجائے 170، درجہ دوم68کے بجائے 100،انار بدانہ580کے بجائے 700،انار قندھاری285، انگور سندر خانی350کے بجائے 400،سنگھاڑا80کے بجائے 100جبکہ کھجور ایرانی490کے بجائے 580سے 600روپے کلو فروخت ہوئی۔اسی طرح کیلا درجہ اول درجن125کے بجائے 200، درجہ دوم 95کے بجائے 150، کنو 110کے بجائے 200، درجہ دوم 70کے بجائے 100، فروٹر درجہ اول 125کے بجائے 200، درجہ دوم 95کے بجائے 120سے 130 روپے درجن فروخت ہوا۔دوسری جانب حکومت کے زیرانتظام ماڈل اور اتوار بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ہوئے تاہم خریداروں کی جانب سے اشیا کے معیار کی شکایات سامنے آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں