وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنیکا فیصلہ

وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنیکا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبے کی تیس جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے پرانا پراسس ختم کرکے نئے سرے سے درخواستیں طلب کی جائیں گی اور نئی سرچ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب کی 30 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرریوں پر از سرنو پراسس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران حکومت کے دور کا پراسس پرعدالت نے سٹے دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پراسس شفاف اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے ۔وا ئس چانسلرز کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے ۔کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے ئے گی۔ایچ ای ڈی نے وا ئس چانسلرز کی خالی اسامیوں کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ہونے والے اجلاس میں نگران حکومت کے دور کا پراسس بحال کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، اس میں قانونی قباحتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں