اقلیتی بھائیوں کو بھرپور نمائندگی دیتے ہیں :پیپلز پارٹی

 اقلیتی بھائیوں کو بھرپور نمائندگی دیتے ہیں :پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو مرکز اور صوبوں میں بھی اپنے اقلیتی بھائیوں کو بھر پور نمائندگی دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما راؤ خالد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سندھ اسمبلی میں ہمارے اقلیتی نمائندے نوید انتھونی کا بطور ڈپٹی سپیکر تقرر اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستانی اقلیتوں کو اپنے دیگر ممبران کے برابر اہمیت دیتی ہے ۔دریں اثنا پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ شب برات کے موقع پر پوری قوم کو خصوصی عبادت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہئے ،یہ وہ برکتوں والی رات ہے جس میں پوری دنیا کی مخلوق کے رزق اور نشیب و فراز کا اعمال نامہ تیار ہوتا ہے ،قوم شب برات کی رات نوافل کی ادائیگی کرے اور اللہ کی خوب عبادت کرے ،بزرگان دین کا فرمان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں