پتوکی:ڈنڈوں کے وار، بیوی قتل

پتوکی:ڈنڈوں کے وار، بیوی قتل

پتوکی(نامہ نگار)خاوندکااپنے باپ کے ساتھ ملکر بیوی پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، زخمی بیوِی ہسپتال میں دم توڑ گئی،کوثر بی بی کی شادی جاگووالہ چکنمبر 4 میں شفیق کے ساتھ ہوئی۔۔۔

جس کے ہاں 2بچے پیدا ہوئے ،گزشتہ روز شفیق نے اپنے والد محمدحسین کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کوثر بی بی کے سرپر ڈنڈوں کے وارکیے ،زخمی کوثر بی بی کو پتوکی ہسپتال سے جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ،مقتولہ کے بھائی ارشد نے اپنے بہنوئی شفیق اور اسکے والد محمد حسین کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ سٹی پولیس پتوکی میں درخواست دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں