جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف کل احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف  کل احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور (سیاسی نمائندہ )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف اتوار کو لاہور میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔

انہوں نے دفتر جماعت میں پریس کانفرنس میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے طوفان کا پیش خیمہ ہے ،یوٹیلیٹی بلوں میں ناجائز ٹیکسز کی بھر مار اور کمرتوڑ مہنگائی نے لوگوں کو کنگال کردیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں