حرمین شریفین کا تحفظ پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ:حشام الٰہی

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ:حشام الٰہی

لاہور(سپیشل رپورٹر)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے چیئرمین رابطہ عالم اسلامی سعودی عرب کے الشیخ ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی کی خصوصی دعوت پر انکے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے جمیعت اہلحدیث پاکستان کی سیاسی، مذہبی تحریکی اور فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور علامہ احسان الہی ظہیر شہید ؒ کی ترویج دین پر انکی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ قلبی اور روحانی تعلقات ہیں، حرمین شریفین کا تحفظ پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں