ریٹ لسٹ نظرانداز، چکن 100روپے کلوتک مہنگافروخت

ریٹ لسٹ نظرانداز، چکن 100روپے کلوتک مہنگافروخت

لاہور ( کامرس رپورٹر)فارمرز اور سپلائرز سرکاری ریٹ لسٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے 100 روپے کلو تک اوورچارجنگ کرنے لگے ،ضلعی انتظامیہ مصنوعی طور پر قیمتیں کم مقرر کرنے لگی،لاہور میں برائلر کی سپلائی سرکار کے مقرر کردہ نرخوں سے 100 روپے تک زائد وصول کی جانے لگی۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ہول سیل زندہ برائلر 442 روپے مقرر،مارکیٹ میں سپلائی 540 روپے کلو تک بلیک میں ہونے لگی ،شہر کے بیشتر برائلر دکانداروں نے سپلائی نہ اٹھائی،50 فیصد سے زائد دکانوں پر برائلر کی فروخت معطل، انتظامیہ گزشتہ چار روز سے ہی ریٹ فکس کرکے نرخ نامے جاری کرنے لگی ، جب تک سپلائی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نہیں ہوگی ، کاروبار نہیں کریں گے ،صدر ایسوسی ایشن جاوید نے کہاہے کہ 100 روپے تک سپلائی ریٹ میں فرق ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ آج دکانداروں نے سپلائی نہیں لی توکل 16 اپریل کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں