شہر لاہور میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے مشینری ناکافی

شہر لاہور میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے مشینری ناکافی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر لاہور میں بارشی پانی کے نکاس کے لیے مشینری ناکافی ہے ، واسا نے مشینری کی مبینہ کمی اور خستہ حالی سے متعلق پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا۔

مشینری کی کمی سے بارشی پانی کے نکاس میں تاخیر ہوتی، واسا نے سمری میں اعتراف کر لیا، واسا راوی ٹاؤن ،گنج بخش ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن میں نکاسی آب کی مشینری کی کمی ہے ۔ عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، نشتر ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن میں بھی نکاسی آب مشینری کی کمی ہے ، واسا ٹاؤنز میں ویسٹ واٹر پمپس اور ڈرین کلیننگ مشینری کی کمی کا سامنا ہے ۔ مون سون سے قبل واسا نے ہر ٹاؤن میں مشینری کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا، واسا نے مشینری کی خریداری کے لئے پنجاب حکومت کو 4 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں