آفٹر نون سکول گھوسٹ ثابت، 20 لاکھ جعلی داخلے:وزیر تعلیم

آفٹر نون سکول گھوسٹ ثابت، 20 لاکھ جعلی داخلے:وزیر تعلیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آرٹیکل 25 اے کے نفاذ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تعلیمی نصاب کو جدید انداز میں ڈھالنے کیلئے بھی سٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ آئندہ تعلیمی سال تعلیمی ایمرجنسی کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت منعقدہ تعلیمی سیمینار اور پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کر کے فیصلے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ ڈرائنگ روم میں نہیں کیا جائے گا۔ تعلیمی نظام کی بہتری کے حوالے سے نجی سیکٹر کی شراکت حکومت کیلئے بہت معاون ثابت ہو رہی ہے۔ گزشتہ حکومت نے آفٹر نون پالیسی دی مگر اس پالیسی کے ساتھ انصاف نہ کر سکی۔ آفٹر نون سکول گھوسٹ ثابت ہوئے۔ سکولوں میں 20 لاکھ جعلی انرولمنٹ نکلی۔ سکول بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں