سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیوٹی کرنے کے پابند

سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان  کی ڈیوٹی کرنے کے پابند

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیوٹی کرنے کے پابند ہونگے۔ اس حوالے سے چیئرمین بورڈ نے سخت احکامات جاری کر دیئے۔

اساتذہ اپنی ڈیوٹی آرڈر وصول کر لیں تو سکول سربراہان ہر حال میں اپنے سٹاف کو امتحانی ڈیوٹی پر بھیجیں ، ڈی ای او آفس یا سی ای او آفس سے کسی صورت ڈیوٹیاں منسوخ نہیں کی جاسکتیں۔ 17 اپریل ڈیوٹیاں وصول کرنے کی ڈیڈلائن ہے ،مذکورہ تاریخ تک اساتذہ لازماً ڈیوٹی آرڈر وصول کرلیں، امتحانی ڈیوٹی سے جان بوجھ کر حاضر نہ ہونے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں