ہیر ہائی سکول میں سہولتوں کے فقدان پر انتظامیہ کی سرزنش

ہیر ہائی سکول میں سہولتوں کے فقدان پر انتظامیہ کی سرزنش

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ہائی سکول ہیر کا سرپرائز دورہ کیا۔ رانا سکندر حیات کی اچانک آمد سے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

 سکول میں سہولیات کے فقدان پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ رانا سکندر حیات نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بیشتر سہولیات پر عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے غیر تسلی بخش سہولیات پر سکول انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ وزیر تعلیم نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے، واش رومز اور پلے گرائونڈ کی ابتر حالت پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سکول پرنسپل اور سی ای او سکولز کو ایک ہفتہ میں تمام سہولیات فنکشنل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی سہولیات چیک کرنے کیلئے سرپرائز دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی عہدہ سنبھالتے ہی سکولوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں