گاڑی میں پٹرو ل ڈلوا کر بھاگنے والوں پر گارڈ کی فائرنگ، 2راہگیر خواتین زخمی

گاڑی میں پٹرو ل ڈلوا کر بھاگنے والوں  پر گارڈ کی فائرنگ، 2راہگیر خواتین زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)پٹرول ڈلوا کر فرار ہونے والی گاڑی پر گارڈ کی فائرنگ سے دو راہگیر خواتین زخمی ہوگئیں۔

گارڈن ٹائون میں واقع پٹرول پمپ پرنوسربازوں نے گاڑی میں فیول ٹینک فل کرایا،پٹرول کی رقم دیئے بغیرہی نوسربازوں نے گاڑی بھگادی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی،گاڑی سوارنوسرباز بچ نکلے ،تاہم دو راہگیر خواتین گولیوں کی زد میں آگئیں، جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے گارڈ کوحراست میں لے لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں