21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے داخلے بھیجنے کی اجازت

21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے داخلے بھیجنے کی اجازت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے درخواست گزار ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر نے سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت دے دی۔ کمشنر نے لاہور بورڈانتظامیہ کو داخلے بھیجنے والے ادراوں کے پورٹل کھولنے کی بھی مشروط اجازت دے دی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ لاہور بورڈ آف گورنرز کے مسترد کردہ کیسز کو مسترد ہی رکھا جائیگا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ بشریٰ، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں