سبزیاں170روپے کلو تک مہنگی فروخت خریدار پریشان

سبزیاں170روپے کلو تک مہنگی فروخت خریدار پریشان

لاہور( کامرس رپورٹر)ـ سرکاری ریٹ لسٹ میں 11 سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے ، ٹماٹر 5 روپے مہنگاکرکے سرکاری قیمت 105 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 150 روپے فی کلو تک، سبز مرچ 15 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 95 روپے کلو کردی گئی۔

فروخت 150 روپے فی کلو تک ،ٹینڈے دیسی 15 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 220 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 380 روپے کلو تک، بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 80 روپے کلو مقرر ،فروخت 120 روپے فی کلو تک ،کھیرا 3 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 33 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 60 روپے فی کلو تک ،کریلے 20 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 105 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 180 روپے کلو میں فروخت ، شلجم 3 سرکاری ریٹ لسٹ میں 33 کلو مقررکیا گیا ، فروخت 50 کلوتک، بھنڈی کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 20 ـ روپے بڑھاکر 280 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت 450 روپے کلو تک ،اروی 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 165 روپے کلو مقرر ، فروخت 220 روپے فی کلو تک ،گاجردیسی 5 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 55 روپے کلو مقرر ، فروخت 90 روپے فی کلو تک ،گھیا کدو 10 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 140 روپے کلو ، مارکیٹ میں فروخت 200 روپے تک ہوتا رہا ہے جبکہ پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 160 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 220 روپے کلو تک ،لہسن چائنہ سرکاری قیمت 640 روپے کلو مقرر ، فروخت 750 روپے فی کلو تک، ادرک چائنہ سرکاری قیمت 600 روپے مقرر کردی گئی ، ـ مارکیٹ میں ادرک 700 روپے کلو تک فروخت کیا گیا ـ ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں