لیسکو نادہندگان سے ساڑھے 40 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی

لیسکو نادہندگان سے ساڑھے 40 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو مہم کے 204 ویں روز 104 نادہندگان سے 4.48 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 15 نادہندگان سے 0.61 ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سے 1.58 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 18نادہندگان سے 0.43ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی13نادہندگان سے 0.30ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی18نادہندگان سے 0.39ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 7 نادہندگان سے 0.19 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 16 نادہندگان سے 0.36 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 4 نادہندگان سے 0.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 204 روز سے جاری مہم کے دوران 100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ناردرن سرکل میں 14603 نادہندگان سے 425.95 ملین روپے ، ایسٹرن سرکل میں 12996 نادہندگان سے 673.99 ملین کی ریکوری کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں