ایک ماہ:بیویجز کے کاروبار کی چیکنگ، 17 کروڑ کے جرمانے

ایک ماہ:بیویجز کے کاروبار کی  چیکنگ، 17 کروڑ کے جرمانے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ایک ماہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1418 بیوریجز یونٹس کی چیکنگ کے دوران 291 کو 52لاکھ 98ہزار کے جرمانے عائد کیے۔

 16 جعلی بیورجز پلانٹس کی پروڈکشن بند کر کے 19 کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی اشیا کا معیار جانچنے کے لیے 2841 سیمپل بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیے گئے ۔2لاکھ 9ہزار 345 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس،1لاکھ 70 ہزار693 لٹر ملاوٹی دودھ، 59ہزار 138 کلو بیمار اور غیر معیاری گوشت، 8 ہزار 508 کلو مصالحہ جات، 16ہزار 732لٹر ناقص آئل، 13ہزار کلو دالیں، 14ہزار 837 لٹر سے زائد ناقص پانی تلف کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں