ایف جے ایم یو:سینڈیکیٹ اجلاس میں متعدد منصوبے منظور

ایف جے ایم یو:سینڈیکیٹ اجلاس میں متعدد منصوبے منظور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے بائیو میڈیکل سامان کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو اگلے ایک سال کیلئے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی خدمات لینے کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار اکیڈمکس اور اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کو اگلے ایک سال کیلئے جینیٹوریل اور سکیورٹی خدمات لینے کی منظوری کے علاوہ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو ایچ ویک سسٹم کو مرمت کرانے کیلئے ٹینڈر دینے کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبز کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں