پرانا راوی پل خستہ حال، ٹریفک جام رہنا معمول، شہری پریشان

پرانا راوی پل خستہ حال، ٹریفک جام رہنا معمول، شہری پریشان

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور کے پرانے راوی بریج کی حالت زار ہوگئی، شہر کے داخلی و خارجی راستہ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول ہوگیا۔

 ایل ڈی اے نے پرانے راوی بریج کی بہتری کے لئے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے، راوی بریج کی بہتری کا کام ایک ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں ایل ڈی اے کی جانب سے داخلی راستوں پر کئی میگا پراجیکٹس مکمل تو کیے گئے لیکن ٹریفک کی حالت بہتر نہ ہوسکی، شاہدرہ کے مقام پر دس ارب روپے کی لاگت سے ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ تو مکمل کر لیا گیا لیکن لاہور میں داخل ہونے کے لیے ابھی شہریوں کو لمبی قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے ، نیازی انٹرچینج پر پرانے راوی پل کی حالت زار ہوگئی، لاہور کے مرکزی داخلے و خارجی راستے پر واقع راوی پل کی حالت زار ہوگئی، پل کی حالت بہتر بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی، روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والی سمری میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ راوی برج سے روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں، پل کی حالت زار ہونے سے ٹریفک کا جام رہنا معمول رہتا ہے ، شاہدرہ فلائی اوور اور راوی بریج کی توسیع کے باوجود ٹریفک کا دباؤ کم نہیں ہوگا، ایل ڈی اے نے پرانے راوی بریج کی بہتری کے لئے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے ، راوی بریج کی بہتری کا کام ایک ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا، پلان کے مطابق راوی بریج پر پیومنٹ ورک ، پل کے جوائنٹس کی مرمت و بحالی، روڈ کارپٹنگ اور بیوٹیفکیشن کا کام کیا جائے گا جس سے تین لاکھ گاڑیوں کو روزانہ فائدہ ہوگا تاہم بادامی باغ، سبزی منڈی، آزادی انٹرچینج، شاہدرہ آبادی، پرانا راوی آبادی، لاہور رنگ روڈ اور ملحقہ آبادیوں کو فائدہ ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی، ایل ڈی اے نے مالی سال 2023-24 میں فنڈز جاری کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں