پتوکی،فیروزوالہ: ڈکیتی مزاحمت پرماں بیٹے سمیت 5 زخمی

پتوکی،فیروزوالہ: ڈکیتی مزاحمت  پرماں بیٹے سمیت 5 زخمی

پتوکی،فیروزوالہ(تحصیل رپورٹرز،نامہ نگار)پتوکی اور فیروزوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پرماں بیٹا سمیت 5 زخمی ہو گئے۔

عمر والدہ کے ساتھ پتوکی سے موٹر سائیکل پر گھر بھوپے وال گاؤں جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے فیکٹری سے قیمتی سامان لوٹ لیا، مزاحمت پر اینٹیں مار کر گارڈ محمد سعید کو زخمی کر دیا۔خانپور میں ڈاکوؤں نے مرسل سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ۔ پیراں سٹاپ کے قریب ریاض سے نقدی چھین کراسے گولی ماردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں