رائیونڈ: 3 سالہ بچہ چھریوں کے حملے میں زخمی

رائیونڈ: 3 سالہ بچہ چھریوں کے حملے میں زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں 3 سالہ بچہ چھری کے بہیمانہ وار سے شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جانوروں کو راستہ دینے کے مسئلے پر ملزم ملک بشیرنے 3 سالہ بچے ابوبکر پر چھری کے وار کیے۔

ملزم نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کے دادا کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں