پی ایچ اے:شہر میں 4 بڑی ایس ایم ڈی سکرینیں نصب

پی ایچ اے:شہر میں 4 بڑی ایس ایم ڈی سکرینیں نصب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے کی آمدن میں اضافے کا پلان، پی ایچ اے نے شہر میں چار بڑی ایس ایم ڈی سکرینیں نصب کر دیں۔۔۔

 صدیق ٹریڈ سنٹر کے پاس دو، لبرٹی چوک اور گلبرگ پارکنگ پلازہ میں سکرینیں نصب کی گئیں، اتھارٹی کی آمدن میں اضافے کے لیے پی ایچ اے کا چار سکرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، پی ایچ اے کی طرف سے سالانہ 56 ملین روپے میں سکرینیں آؤٹ سورس کی جائیں گی، گلبرگ میں نصب شدہ فی ایس ایم ڈی سکرین 14 ملین روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا، پی ایچ اے کی جانب سے مئی میں سکرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں