امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے ہالز میں منتقلی کی ہدایت

امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے ہالز میں منتقلی کی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دیال سنگھ کالج اور اسلامیہ گریجوایٹ کالج کوپر روڈ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے امتحانی مرکز کے تمام ہالز، سرکاری انویجی لیٹرز اور کنٹرول روم سے امتحانات کی مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایات دیں کہ امتحانی مراکز کو کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں میں مہیا ہالز میں بتدریج منتقل کردیا جائے اور نگران مراکز امتحانی مرکز کے ہالز میں لگے وائٹ بورڈز اور کلاس رومز کی دیواروں کی مکمل صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں