ساس کو قتل،بیوی و دیگر سسرالیوں کو زخمی کرنیوالا اشتہاری 18 سال بعد گرفتار

ساس کو قتل،بیوی و دیگر سسرالیوں کو زخمی  کرنیوالا اشتہاری 18 سال بعد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس نے سسرالیوں کے گھر فائرنگ کرنے والے اشتہاری کو 18 سال بعد چکوال سے گرفتار کرلیا۔

ملزم قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم 2006میں بیوی کی ناراضگی کی وجہ سے سسرالیوں کے گھر شدید فائرنگ کرکے فرار ہو گیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی رقیہ،سسر امانت علی اور برادر نسبتی عمران شدید زخمی جبکہ ساس غلام فاطمہ ہلاک ہو گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں