کیمروں کی عدم تنصیب اور خرابی سے جیلوں کی مانیٹرنگ متاثر

کیمروں کی عدم تنصیب اور خرابی  سے جیلوں کی مانیٹرنگ متاثر

لاہور (کرائم رپورٹر)کیمروں کی عدم تنصیب اور خرابی سے جیلوں کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کا عمل دن بدن متاثر ہونے لگا۔

14جیلوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل 8 سال سے زیرالتوا ہے ۔ 28 جیلوں میں نصب کیمروں میں 20فیصد سے زیادہ کام کرنا چھوڑ گئے ۔ جیل حکام کاکہنا ہے 28جیلوں میں کیمرے نصب کر دئیے گئے ، 14 میں پراجیکٹ التوا کا شکار ہے ۔فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاحال کیمرے نصب نہیں ہوسکے ۔وقت گزرنے کے ساتھ لاگت میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ 3سال قبل مرمت کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں