ورلڈ بینک وفد کی صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ سے ملاقات

ورلڈ بینک وفد کی صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ سے ملاقات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ورلڈبینک کے 5رکنی وفد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا دورہ کیا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، فیملی پلاننگ، پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے حوالہ سے امور پر بات چیت کی گئی۔ وفد کی قیادت ورلڈ بینک کی ریجنل ڈائریکٹر ہیومن ڈویلپمنٹ نکول کلنگن نے کی جبکہ پروگرام لیڈر ہیومن ڈویلپمنٹ ، سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ ،آمنہ خان اور مس عزا وفد میں شامل تھے ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا نیشنل ہیلتھ سپورٹ سسٹم کے تحت تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی جلد بھرتی کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں ورلڈ بینک کے وفد نے ایچ آئی ایس ڈی یو کا دورہ کیا اور ورٹیکل پروگرامز کے ڈیش بورڈز، ادویات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں