ڈرینج سسٹم خراب،ایل ڈی اے کے مرکزی دفاتر میں چھتیں ٹپکنے لگیں

ڈرینج سسٹم خراب،ایل ڈی اے کے  مرکزی دفاتر میں چھتیں ٹپکنے لگیں

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کا ڈرینج سسٹم جواب دینے لگا۔ مرکزی دفاتر میں چھتیں ٹپکنے لگیں۔

بلڈنگ ون میں مختلف مقامات سے چھتیں ٹپک رہی ہیں۔ ڈرینج سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پانی دیواروں اور چھتوں سے باہر نکلنے لگا،ریکارڈ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔ چھتوں اور دیواروں سے ہونے والی لیکیج سے عمارت کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں