20 ہزار موٹرسائیکلوں کی فراہمی،طلبا برانڈ ایمبیسڈر مقرر

20 ہزار موٹرسائیکلوں کی فراہمی،طلبا برانڈ ایمبیسڈر مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ،ایجوکیشن رپورٹر) طلبہ و طالبات کو 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے منصوبے میں پیش رفت ہو گئی۔

مقامی ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ تقریب میں ای اور فیول بائیکس کی نمائش بھی کی گئی۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار ای اور 19 ہزار پٹرول بائیکس فراہم کی جا ئینگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا بائیکس پر کوئی سود نہیں،ان کی انشورنس بھی کر ائی گئی ،طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بچوں نے پورٹل پر رجسٹریشن کی ،پچاس ہزار سے زائد نے درخواستیں جمع کر ا دی ہیں، بائیکس کی بھی ای قرعہ اندازی کی جائے گی،جن طلبا کے نام اس قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہونگے ، ان کی درخواستوں کو آئندہ قرعہ اندازی میں بھی شامل کریں گے ، بائیکس مارکیٹ سے سستی اور بغیر سود کے ہونگی۔تقریب میں شامل افسروں اور موٹر وہیکلز ایگزامینر زکو یادگاری شیلڈز، تعریفی اسناد جبکہ مختلف طلبا کو منصوبے کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔ علاوہ ازیں سٹوڈنٹس کی دلچسپی اور اصرار پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں یکم مئی تک توسیع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں